ابنا: صدر حسن روحاني ہفتے کے روز زلزلے سے متاثرين سے ہمدردي کے اظہار کے لئے بوشہر کے شہدائے خليج فارس اسپتال گئے اور وہاں زير علاج زخميوں کي عيادت کي۔ اس وقت برازجان شہر کے زلزلے ميں زخمي ہونے والے بائيس افراد اس اسپتال ميں زيرعلاج ہيں۔ صدر حسن روحاني نے زلزلےسے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھي کيا اور مقامي انتظاميہ کو متاثرين کي امداد کے حوالے سے ضروري ہدايات بھي ديں۔واضح رہے کہ جمعرات کے روز صوبہ بوشہر کے براز جان سٹي ميں آنے والے زلزلے سے تقريبا تين سو رہائي مکانات کو نقصان پہنچا تھا۔ ريکٹر اسکيل پر زلزلے کي شدت پانچ اعشاريہ سات ريکارڈ کي گئي تھي۔ تازہ ترين خبروں کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں ميں امدادي کام مکمل کرليا گيا ہے اور متاثرين کي بحالي کا کام تيزي کے ساتھ جاري ہے۔زلزلے سے آٹھ افراد جاں بحق اور دوسو نو کے قريب زخمي ہوئے تھے۔ ايک سو تيس افراد کو معمولي زخم آئے تھے جنہيں فوري طور پر مرہم پٹي کرنے کے بعد اسپتالوں سے رخصت کرديا گيا تھا۔......./169
29 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484829
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني نے بوشہر کے اسپتال ميں زير علاج زلزلہ متاثرين کي عيادت اور ان کے ساتھ ہمدردي کا اظہار کيا ہے۔